اوکاڑہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

اوکاڑہ:  

نواحی گاؤں 60 فور آر میں اوکاڑہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے گیمبر اڈہ کے قریب واقع گاؤں 60 فور آر میں مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے ایک خاتون اور اس کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ لاشوں کو ملبےت سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان زیر تعمیر تھا اور اس کی چھت پر ملبہ اور دیگر تعمیراتی سامان پڑا تھا۔ چھت اس کا وزن برداشت نہ کرسکی اور گر گئی۔

The post اوکاڑہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/347kEqd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...