مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا، سعید غنی

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مزار قائد پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا۔

کراچی میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ پی پی پی رہنما سعید غنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی، پولیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا

مزار قائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 200 سے زائد کارکنوں کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

گزشتہ روز مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نعرے بازی شروع کردی تھی اور مزار قائد کے احاطے میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے لگائے تھے۔

The post مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jbJ2Lu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...