اسلام آباد: ایک اور عالمی ادارے نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اختیار کی گئی پالیسیز کو سراہتے ہوئے اسے انہیں ایشیا میں بہترین قرار دیا ہے۔
وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مطابق پیر کو انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPC-IG)کی جانب سے منعقدہ گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے کرونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو ایشیاء کے تمام ممالک میں بہترین قرار دیا گیا۔
یونیسف، اقوام متحدہ اور انٹر نیشل پالیسی سنٹر کی جانب سے ایشائی ممالک کے کوڈ۔19 رسپانس کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں وسیع میپنگ کے ذریعے ایشاء اور پیسفک ریجن کے ممالک کے کرونا وباء کے دوران کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔
مذکورہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشاء میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دائرہ کار اور حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دس دن کے اندر حکومت پاکستان نے ڈیڑ کروڑ خاندانوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے کیش امداد ریلیف پروگرام کا آغاز کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو وباؤں سے نمٹنےکیلیے قابل تقلید مثال قرار دیدیا
ان کا کہان تھا کہ 1.25 ارب ڈالر لاگت کے اس پروگرام پر نہایت تیز رفتاری سے عمل در آ مد کیا گیااور 75 ڈالرز کی امدادی رقم غریب و مستحق خاندانوں کو بہم پہنچائی گئی۔
ڈاکٹر نشتر نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے مستحق و ضرورت مند خاندانوں کو فوری ریلیف ہی نہیں پہنچایا بلکہ پاکستان کے فنانشل سیکٹر کی بنیادوں کو بھی مستحکم کیا۔
The post عالمی پالیسی ادارے نے پاکستان کی کورونا حکمت عملی کو ایشیا میں بہترین قراردیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d7q4V5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box