سندھ کے جزائر کی ملکیت پر صدارتی آرڈیننس جاری، پی پی کا پارلیمنٹ میں مزاحمت کا اعلان

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی حکومت کے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے سندھ کے جزائر کے غیرقانونی الحاق کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخالفت کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے سندھ کے جزائر سے الحاق اور مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات میں آخر کیا فرق ہے؟  پی ٹی آئی حکومت کے سندھ کے جزائر کے الحاق کے اقدام کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ سینیٹ میں بھی مخالفت کی جائے گی۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی والے صدارتی آرڈنینس کو مسترد کرتی ہے، یہ جزائر حکومت سندھ کی ملکیت ہیں اور کسی آرڈی ننس کے ذریعے سندھ کی زمین پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا۔

Image

یہ پڑھیے: وزیراعظم سے سرمایہ کاروں کی ملاقات، راوی ریور فرنٹ اور بنڈل آئی لینڈ میں دلچسپی کا اظہار

 ناصر شاہ نے کہا کہ آئی لینڈ کی زمین سندھ کی ہے اور اس پر سندھ کے عوام کا حق ہے، ہم ایسے کسی انتظام یا ترقی کو مسترد کرتے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو، سندھ میں موجود جزیروں پر مقامی ماہی گیروں اور دیگر آبادیوں کا حق ہے، صدارتی آرڈیننس صوبائی خود مختاری اور مقامی لوگوں کی حق تلفی کے مترادف ہے، حکومت سندھ مطالبہ کرتی ہے کہ یہ آرڈیننس فوری واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی کرپشن میں رعایت کیلئے سندھ کے جزیرے وفاق کو دے رہی ہے، جماعت اسلامی

دریں اثنا جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بظاہر مزاحمت کررہی ہے لیکن درحقیقت وہ اپنی کرپشن میں رعایت حاصل کرنے کے لیے جزائر وفاقی حکومت کے حوالے کررہی ہے۔

The post سندھ کے جزائر کی ملکیت پر صدارتی آرڈیننس جاری، پی پی کا پارلیمنٹ میں مزاحمت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d2Prap

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...