کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوئٹہ میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے اب صفائی پیش کررہے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوئٹہ میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے اب صفائی پیش کررہے، اپوزیشن نے جب سے کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا تو کچھ سوال پیدا ہوئے، اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں نے اپنے حلقوں میں جلسے کرنے کی بجائے بلوچستان کو کیوں چنا؟
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی دور میں بلوچستان کی طرف توجہ نہیں دی گئی، انہوں نے آج تک بلوچستان کے کارکنوں پر بھی توجہ نہیں دی تو جلسے کے لئے کوئٹہ کو کیوں چنا گیا؟
یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کے مقام میں تبدیلی
واضح رہے حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ’’پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ‘‘ کے نام سے اتحاد قائم کیا ہے جس نے پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے کچھ روز بعد تاریخ تبدیل کرکے 18 اکتوبر کی گئی اب دوبارہ تاریخ تبدیل کرکے 25 نومبر کردی گئی ہے اور اس سے پہلے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ ہوگا۔
The post اپوزیشن کوئٹہ میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے اب صفائی پیش کررہے ہیں، بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GigMd5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box