نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

زمان مغل نامی شہری کی جانب سے رانا احمد رضا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں نواز شریف، شہباز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، چیئرمین نیب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں علاج کی بجائے ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، نواز شریف کی پاک فوج کے اعلی حکام کے خلاف زبان قابل شرم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی نمائندوں کے مطابق نواز شریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے، جو معلوم کرے کہ جعلی میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں؟

The post نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m1ouaA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...