مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر ایک اور مقدمہ درج

 لاہور: مریم نواز اور کیپٹن صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ میں شرکت کےلیے جانے والے قافلے میں تھانہ شاہدرہ لاہور میں لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر پنجاب ساؤنڈ ایکٹ اور سیکورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے جس کے مطابق ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے جاتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شاہدرہ چوک لاہور پر بلااجازت ٹریفک بلاک کی جس سے شہریوں کو پریشانی لاحق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ درج

مقدمہ 2 ہزار سے 22 سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک، بلال یاسین ، سمیع اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی مدعیت میں درج کیس کے مطابق ملزمان نے ریلی میں حکومتی اجازت کے بغیر گاڑی سے باہر آکر خطاب کیا جس کے دوران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں ہی نواز شریف، مریم اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور غداری کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

ادھر گوجرانوالہ میں بھی پی ڈی ایم جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

The post مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر ایک اور مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H6IkT9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...