اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کو قابو کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو۔ ذخیرہ اندوزی پر قابو پالیا تو صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دیا گیا۔ جس کے تحت ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوور چارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی، ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی۔ جس پر ضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی، کارروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
The post مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31FClf9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box