چارسدہ میں زینب زیادتی و قتل کیس کا ملزم گرفتار، اقرار جرم کرلیا

چارسدہ: خیبر پختون خوا پولیس ڈھائی سالہ ننھی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

چارسدہ میں پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ننھی زینب زیادتی کے بعد قتل

ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

The post چارسدہ میں زینب زیادتی و قتل کیس کا ملزم گرفتار، اقرار جرم کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iNMMD1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...