(ن) لیگ کا بیانیہ ووٹ کو نہیں لوٹ مار کو عزت دو ہے، شہباز گل

 لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو نہیں بلکہ لوٹ مار کو عزت دو ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے سزا ملنے کے بعد نواز شریف کا مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ سامنے آیا، مسلم لیگ ن نے عدالت سے سزا ملنے پر بیانیہ شروع کیا کہ ووٹ کو عزت دو، پھر کہا بیمار ہوں، اب کہتے ہیں انقلاب لانا ہے، مسلم لیگ ن عوام کو 80 اور 90 کی دہائی کی طرح بے وقوف بنانا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ  مسئلہ لوٹ مار کو عزت دو، لندن کے فلیٹس کو عزت دو،  ووٹ کو عزت دینی تھی تو ملک چھوڑ کر چلے گئے، نواز شریف معاہدہ کر کے وزیراعظم بنے تھے اور نہ بننے کے لیے بھی معاہدہ کیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک باریش انسان کے ساتھ جو کل کیا گیا کیا وہ سیاسی کلچر ہے، جلیل شرقپوری کے ساتھ گالی گلوچ اور ہاتھا پائی تک گئے، معمر سیاستدان کی بے عزتی کی گئی پگڑی اچھالی گئی، یہ کلچر شریف خاندان نے متعارف کروایا، کس قانون اور ضابطے کے تحت اختلاف کرنا جرم ہے، جلیل شرقپوری کا قصور ہے انہوں نے نواز شریف کے بیانیے کو غلط قرار دیا۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں ،لوٹ مار کو تحفظ دیناہے، ن لیگ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے، دوسری جانب منتخب نمائندے کی تذلیل کرتی ہے۔

The post (ن) لیگ کا بیانیہ ووٹ کو نہیں لوٹ مار کو عزت دو ہے، شہباز گل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34D9GrA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...