پاکستان کا برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ، فنانشل ٹائمز             

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر  مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے تاہم سیاسی تقاریر پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے گا۔

The post پاکستان کا برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ، فنانشل ٹائمز              appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m4jUZd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...