چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا عہدہ مل گیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنانے کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔ شہریار آفریدی وزیر مملکت کے طور پر چیئرمین برائے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا

 

انہیں دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے وفاقی وزیر کا عہدہ سونپا جارہا ہے۔ نئے عہدے کا تعین وزیرِاعظم کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہریار خان آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ اور وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) و انسداد منشیات بھی رہ چکے ہیں۔ ان سے دونوں قلمدان واپس لینے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی بنایا گیا تھا۔

The post چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا عہدہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35ca7Jy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...