العزیزیہ اسٹیل، ایون فیلڈ ریفرنس؛ نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع

 اسلام آباد: العزیزیہ اسٹیل اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے اسلام آبادہائیکورٹ کےاحکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کر دئیے گئے ہیں۔

اشتہار میں تحریر ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی، ریفرنس میں 19 ستمبر 2018 کو نواز شریف کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے، سماعت کے دوران نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے، نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی۔ اشتہار میں مطلع کیا گیا ہے کہ نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

اشتہار میں دوسرے ریفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں آٹھ ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی، سزا معطلی اور ضمانت کے بعد اپیلوں پر سماعت کی پیروی کے لئے نواز شریف پیش نہیں ہوئے، عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نوازشریف مفرور ہیں جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے خود کو چھپا رہے ہیں۔

 

The post العزیزیہ اسٹیل، ایون فیلڈ ریفرنس؛ نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kbhw21

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...