اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیس میں جھڑپ

وفاقی دارالحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آج پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کردیا اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔  پولیس نے دھرنے کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر اور خاردار تاروں سے سیل کردیے ہیں۔

پولیس نے مزید لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دھرنے کی طرف آنے سے روکنے کی کوشش کی تو ہیلتھ ورکرز اشتعال میں آگئیں اور ان کے پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور ہیلتھ ورکرز نے پولیس کی سیفٹی کٹس کو کھینچ کر پھینک دیا۔

اس دوران دھکا لگنے سے ایک ورکر زخمی ہوگئی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس پر ڈی چوک جانے سے روکنے کا الزام لگایا۔ دھرنے کے باعث اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کےلیے ایک اور ڈیڈ لائن دیتے ہوئے آج پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ انور کا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی رکاوٹ ہمیں روک نہیں سکتی۔

The post اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیس میں جھڑپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k9Vz3G

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...