مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں کہ ان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کا دروازہ توڑا گیا۔

وفاقی وزیر برائے  بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ  مزارِقائد کی بیحرمتی کرنے والے اوباشوں کے خلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے، قانون ہرحال میں نافذ ہونا چاہیے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کا دروازہ توڑا گیا، ویڈیو اس کے برعکس ہے، آپ کو کوئی ہتھکڑی دکھائی دے رہی ہے یا لگتا ہے کہ اسے زبردستی گرفتار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ کی نام نہاد عزت کےنعرے مارنے والوں کیلئے ایک پیغام یہ ہے کہ کردار، رویے اور اخلاق سے ووٹ کی عزت طے ہوتی ہے، مجرموں کے خالی نعرے مارنے سے ووٹ کا تحفظ ممکن ہے نہ ہی ووٹر کا حق محفوظ ہوتا ہے، یہ قوم کرپٹ سیاستدانوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔

The post مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں کہ ان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، علی زیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T90G8l

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...