ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ کی رپورٹ نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر مہر ثبت کردی ہے، یہ دہشت گردی خطےکے امن واستحکام کیلئے شدیدخطرے کا باعث ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے، بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سر پرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

The post ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lxucRf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...