اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون سیل

 اسلام آباد: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈیلی ویجزاساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کلرک ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں آج احتجاج کررہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک آنے والے تمام راستے بند کر دئیے، مظاہرین کو روکنے کے لیے میریٹ ہوٹل، ڈی چوک، نادراچوک ، سرینا چوک میں کنٹیرز رکھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈ زون کے راستوں میں خار دارتاریں اورواٹرکینن اور پریژن وینز بھی پہنچادی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر لاٹھی چارج کیا جائے، ڈی چوک سے آگے جانے کی کوشش پر شیلنگ کی جائے۔

The post اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jVKIu4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...