شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

 لاہور: شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان شہباز کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز

عدالت نے رابعہ عمران کیخلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔

The post شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/315DsEj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...