کیپٹن(ر)صفدر پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر پر جھوٹا کیس بنایا گیا تاہم معاملے کی تحقیقات ہوگی اور سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نے مزار قائد پرحاضری دی اور اس دوران کچھ ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں، مزار کا تقدس سب کو کرنا ہے تاہم مزار پر نعرے بازی پہلی بار نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کی قیادت کئی بار مزار کی بے حرمتی کرچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی درخواست لے کر پولیس کے پاس گئے، پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی مگر پولیس دباؤ میں نہ آئی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو سمجھایا گیا کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے لیکن اس کا اختیار پولیس کا نہیں مجسٹریٹ کا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ڈرانا دھمکانا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیرالٹی میٹم دے رہا تھا جب کہ پی ٹی آئی نے وقاص نامی شخص سے درخواست دلوائی اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات ہوگی اور سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

The post کیپٹن(ر)صفدر پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37m0XNl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...