کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والی مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی فراہم کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے باغ جناح کراچی میں اپوزیشن کے جلسہ عام میں شرکت کرنے والے سیاسی قائدین کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لئے خصوصی بم پروف گاڑی فراہم کی ہے، سیکیورٹی پلان کے تحت جلسے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں دورے اور ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے مریم نواز اسی گاڑی کو استعمال کریں گی، یہ خصوصی بم پروف گاڑی سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے۔
The post کراچی جلسہ؛ شرجیل میمن کی بم پروف گاڑی مریم نواز کو فراہم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FHlRLC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box