چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، شیخ رشید

حسن ابدال: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی۔

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، اب وہ ویسے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرنے کا نقصان ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا، خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں اور انہوں نے ان کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی، یہ سب لوگ سائیڈ پر ہوں گے ۔

The post چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37e01uB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...