اپوزیشن اپنے مقاصد کےلئے اداروں اور جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائے، شاہ محمودقریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو کھیل کھیل رہی ہے اس سے وہ نظام تو رخصت کرسکتے ہیں مگر ان کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں آئے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دعوؤں کا شیرازہ بکھرگیا،عوام نے پی ڈی ایم جلسے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، لوگ سمجھتے ہیں پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر آکر اور جلسوں سے حکومت کو رخصت کرنا ماضی کی روایت ہے،عوام اپوزیشن کی سازش پوری نہیں ہونے دیں گے، آپ اپنے مقاصد کےلئے نہ قومی اداروں کو نقصان پہنچائیں نہ جمہوریت کو ، آپ جو کھیل کھیل رہے ہیں اس سے نظام کو رخصت تو کرسکتے ہیں مگر آپ کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں آئے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتا ہے تاہم سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا، سی پیک کے فیز 2 کا آغاز اور معاہدہ ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو منہگائی کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتے جب کہ اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کرسکیں، مسائل حل کرنے کے لیے اپوزیشن کو ماضی میں موقع ملا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، کچھ قوتیں پاکستان کے اداروں کو نیچا دکھانا چاہتی ہیں، افواج پاکستان کا قیام امن میں کلیدی کردار ہے۔

The post اپوزیشن اپنے مقاصد کےلئے اداروں اور جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائے، شاہ محمودقریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/344Wug6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...