قصور: وکیل دفاع کے پرائیویٹ چیمبر میں گھس کر مدعی نے بچی کے ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گولی مار کر قتل کردیا۔
ضلعی عدلیہ کے احاطے میں قائم وکیل دفاع کے پرائیویٹ چیمبر میں گھس کر مدعی نے بچی کے ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گولی مار کر قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ محمد سلیم عرف ملنگی 23 ستمبر کو ویرام گاؤں میں ایک بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔جس پر پولیس نے سلیم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (جنسی استحصال) اور 511 (ایسے جرم کے ارتکاب کی کوشش جس کی سزا عمر قید یا اس سے کم مدت کے لیے سزائے قید ہے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
The post مدعی نے وکیل کے چیمبر میں گھس کر ریپ کے ملزم کو قتل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34LI9UQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box