کوئٹہ میں سروس لاٸن سے جعلی سی این جی اسٹیشنز چلانے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ: سریاب میں واقع ایک گھر میں ملزم محمد جان سروس لاٸن سے گیس چوری کرکے جعلی سی این جی چلا رہا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کوٸٹہ کے مشہور علاقے سریاب میں جعلی سی این جی اسٹیشن چلانے والا ملزم گرفتار ہوگیا،  ملزم جان محمد گھر میں 4 عدد ممنوعہ کمپریسر لگا کر سروس لاٸن سے گیس چوری کر کے کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں میں گیس فروخت کر رہا تھا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمریسرز، پاٸپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لےلیا، جب کہ گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

بلوچستان ریجن کے جنرل مینیجر مدنی صدیقی نے بتایا کہ ملزم نے گھر میں سی این جی کا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا اور چوری کرکے گاڑیوں میں گیس بھر رہا تھا، کوٸٹہ اور متصل علاقوں میں لو گیس پریشر کی ایک وجہ چوری اور غیر قانونی کمریسر کا استعمال ہے، بلوچستان کا عوام بالخصوص  کوٸٹہ کے شہری اس سلسلے میں ایس ایس جی سی کی مدد کریں اور چوروں کی نشاندہی کریں۔

The post کوئٹہ میں سروس لاٸن سے جعلی سی این جی اسٹیشنز چلانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/318MLDu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...