راولپنڈی: اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو فراڈ قرض جاری کروانے والے دو سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو فراڈ قرض جاری کروانے والے دو سہولت کاروں شاہزیب محمود ٹرنک والا اور ذوالفقار علی نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور دونوں ملزمان نے نیب سے پانچ کروڑ روپے کی پلی بارگین بھی کی ہے، چئیرمین نیب نے دونوں ملزمان کی پلی بارگین منظور کر لی اور عدالت سے بھی توثیق کرائی جائے گی۔
نیب کے مطابق شاہزیب محمود ٹرنک والا نے حسین لوائی سے پانچ کروڑ لے کر گروی کی زمین کا بندوبست کیا تھا، شاہزیب محمود ٹرنک والا نے 17 ایکڑ زمین جام چکرو ، گْڈاپ ٹاون ، منگھو پیر میں خریدی اور پھر چار ایکڑ زمین اپنے ماتحت ذوالفقار علی کے نام پر ٹرانسفر کی اور پھر گروی رکھوا دی۔
نیب کا کہنا ہے کہ پارک ویو نامی کمپنی کے نام قرض جاری کروانے کے لئے اسی زمین کا استعمال ہوا، شاہزیب محمود ٹرنک والا نے کمیشن کے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دیئے، فراڈ قرض سے بنی بے نامی کمپنیوں کے نام روشن سندھ جیسے منصوبوں کے ٹھیکوں سے اربوں کا غبن ہوتا تھا۔
The post اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کوفراڈ قرض دینے والے سہولتکاروں کا اعتراف جرم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/341xMNM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box