عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو ڈریکولا قرار دے دیا

 لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو ڈریکولا قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بزدار صاحب آپ کو کرپشن کرپشن کا راگ الاپنا جچتا نہیں، آپ کی وجہ سے سر سبز پنجاب میں 14 سو روپے من والی گندم 22 سو روپے کی ہوگئی، آپ عوام کے لیے ایک ڈریکولا بن کے آئے ہیں جو ان کا آٹا چینی تک کھا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب جب آپ کرپشن کی بات کرتے ہیں تو قوم کو آپ کی آٹا چوری اور پیسے لے کر شراب کا لائسنس جاری کرنا یاد آجاتا ہے، شہبازشریف کے خوشحال پنجاب کو آثار قدیمہ بنانے میں عثمان بزدار نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے، شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو ترقی و خوشحالی جبکہ عثمان بزدار نے تباہی اور بربادی دی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نواز شریف کی ایک تقریر کی مار ہے، لاہور کا جلسہ کٹھ پتلیوں اور مہروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

 

 

The post عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو ڈریکولا قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T2d5KZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...