جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 کم عمر ملزمان گرفتار

جامعہ کراچی میں رات گئے طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 کم عمر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جامعہ کراچی کے کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے، 5 اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا اور 7 اکتوبر کو جامعہ کراچی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوئی، واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

سیکورٹی ایڈوائزر نے بتایا کہ گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ لڑکوں کو ہراست میں لیا گیا ہے، مشتبہ لڑکوں کی عمر 16 سے 20 سال ہے، واقعے پر آئی بی اے ، جامعہ کراچی اور رینجرز رابطے میں ہیں، تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی ، لڑکے کم عمر ہیں اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

ڈاکٹر معیز خان نے کہا کہ شناخت کے لئے شکایت کنندہ کو بلایا گیا، متاثرہ افراد کو ان کی شناخت کرنی ہے، شناخت کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی محفوظ نہیں کا ٹرینڈ چلانا غلط ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ساڑھے 11 بجے ایک طالب علم اور طالبہ اپنی گاڑی میں جامعہ سے واپس آرہے تھے جب انہیں لڑکوں کے ایک گروپ نے جامعہ میں روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

The post جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 کم عمر ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iHIQng

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...