اسلام آباد: معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں۔
اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں، وہ ہائی کورٹ اور احتساب عدالت سے مفرور اور اشتہاری ہیں، اس حقیقت کے علاوہ باقی سب افسانہ ہے، قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کہا جاتا ہے وہ واپس آئیں گے، انہیں واپس لانے کے لئے تو حکومت، عدالت اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے نواز شریف کی شخصی ضمانت دی ہوئی ہے، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ نیب کےشکنجے میں ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ منظور پاپڑ والے اور ریڑھی والے کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، منی لانڈرنگ کا سوال کریں تو (ن) لیگی رہنما مہنگائی کی بات شروع کرتے ہیں، عوام کیلئے فیصلے وہی کریں گے جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے، حکومت ان کے لیے ہوئے قرضے اتار رہی ہے اور ان کے کیے کام درست کر رہی ہے۔
The post نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں، شہزاد اکبر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nvI9kA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box