خضدار؛ بس میں آگ لگنے سے خاتون 4 بچوں سمیت جاں بحق

خضدار:  وڈھ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ لگنے سے خاتون 4 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق جبکہ باب بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

لیویزکے مطابق جمعہ کو علی الصبح کراچی سے پشین جانے والی بس میں اورناچ کے مقام پر اچانک آگ لگ گئی جس بی بی گلدستہ زوجہ فتح خان،8 سالہ شاہدہ بنت فتح خان ،2 سالہ زبیدہ بنت فتح خان، 7 سالہ عصمت خان ولد فتح محمد اور 5 سالہ تیمور ولد فتح خان ساکنان کچلاک جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ فتح اورپلوشہ زخمی ہوگئے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بس میں مالک اور ڈرائیور کے خاندان سفر کر رہے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

The post خضدار؛ بس میں آگ لگنے سے خاتون 4 بچوں سمیت جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31z5Sqr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...