6 نکات پر عمل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہوئے، اختر مینگل

 کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 6 نکات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوز، میر ولی محمد لہڑی نے سریاب میں کیمپ کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار حکمرانوں کے دن گنے جا چکے 25اکتوبر کا جلسہ عام تاریخی ہوگا چھ نکات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف تحریک کا آغاز بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ملک بھر کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں متحد ہیں بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی۔

The post 6 نکات پر عمل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہوئے، اختر مینگل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35qBP5K

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...