کھانے پینے کی اشیا کے معیار کی چیکنگ، فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہوگی

 کراچی: کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو جانچنے کے لیے ذمے دار سندھ فوڈ اتھارٹی کی جلد ہی اپنی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہو جائے گی۔

صوبہ سندھ میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو جانچنے کے لیے ذمے دار سندھ فوڈ اتھارٹی کی جلد ہی اپنی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہو جائے گی۔ اس ضمن میں تیزی سے کام جاری ہے، یہ لیبارٹری کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے قائم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ فوڈا تھارٹی کے پاس ابھی تک فوڈ ٹیسٹنگ کے لیے اپنی کوئی لیبارٹری نہیں ہے اور فوڈ کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان کاؤنسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کراچی میں قائم لیبارٹری اور 2 پرائیویٹ لیبارٹریوں کو بھجوائے جاتے ہیں تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی کے ماتحت کسی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ضرورت بدستور تھی اور اس ضمن میں کام بھی جاری رکھا گیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن محمد توفیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے سلسلے میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے، اس ضمن میں حکومت سندھ نے 100 ملین روپے جاری بھی کردیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مذکورہ لیبارٹری کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے قائم کی جارہی ہے، اس سلسلے میں جلد ہی کراچی یونیورسٹی کے ساتھ جلد ہی ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔

محمد توفیق نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ لیبارٹری آئندہ سال کے دوران آپریشنل ہوجائے گی، سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کو تقریباً دو سال ہوچکے ہیں اور اس دوران تقریباً 22 سوکے قریب فوڈ آپریٹرز کی رجسٹریشن کی گئی ہے، ڈائریکٹر آپریشن محمد توفیق کے مطابق لائسنس یافتہ فوڈ آپریٹرز کی تعداد کم ہے لیکن اس کی اہم وجہ کرونا وائرس تھی۔

The post کھانے پینے کی اشیا کے معیار کی چیکنگ، فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oq21Gm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...