اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد دی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔ اس دوران ہونے والی گفتگو میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد بھی پیش کی اور ایک دوسرے کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں انہوں ںے ترکی صدر طیب اردوان کو استنبول میں آیا صوفیہ کی تاریخی عمارت کو مسجد کے طور پر بحال کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
The post وزیر اعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کا ٹیلیفون پر رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PsJDfL
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box