کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء اورادویات کی ٹرانسپورٹیشن صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکم جاری کیا گیا ہے، گندم کی فصل کے لیے تھریشرمشین لگانے کی اجازت سمیت گندم کے لیے باردانے کی تقسیم اورٹرانسپورٹیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولٹری فارمز کے لیے فیڈزپہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی جب کہ ریلوے کے مال گاڑی کے اسٹاف کو دفاتر جانے کی اجازت ہوگی۔
The post سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33Rno9j
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box