مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، اور وہ اب دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ مریم نواز مکمل طور پر صحت یاب ہیں، اور ان کا 29 اگست کو کراچی کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے، جب کہ مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

The post مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XLYQ2O

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...