کراچی: ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی، ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کا انتقال سی ایم ایچ ملیر میں ہوا، اور ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ فیز 2 کی جامعہ مسجد میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسینیشن نہیں کروائی تھی، حاملہ خواتین کو کرونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔
کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 220 ڈاکٹرز جانبحق ہوچکے ہیں۔
The post کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3khZqg2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box