ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے عمران خان گھبرانا نہیں ہے، ترجمان (ن) لیگ

لاہور: (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ایک جلسے نے عمران اور کرائے کے ترجمانوں کو پاگل کردیا ہے، دو بچوں نے “انکل” اور ان کی کرائے کی ٹیم کی دوڑیں لگوا دی ہیں، ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے، عمران خان گھبرانا نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی کی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کردی ہے، اللہ تعالٰی سے دعا ہےکہ وہ انہیں ظرف اور صبر دے، اب پتہ چلا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں؟ عوام نے آپ کا استعفیٰ لکھ دیا ہے، ووٹ چوری کر کے مسلط ہوں تو عوام کا ردِ عمل اسی طرح دیکھا جاتا ہے، مہنگائی اورغربت کا توڑ ملک میں نئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان اور آپ کے کرائے کے ترجمان نواز شریف کو صبح دوپہر شام رات یاد کریں ، عوام کی فکر کا بیڑا ہم نے اُٹھا لیا ہے، آپ کی کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ نوازشریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے، آپ اور کرائے کے ترجمان روزانہ رونے کی عادت ڈال لیں، کیونکہ اب آپ کو ہر روز رونا پڑے گا۔

 

The post ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے عمران خان گھبرانا نہیں ہے، ترجمان (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37j6BA4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...