مولانا فضل الرحمان کی  آصف علی زرداری سے ملاقات

کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے تھے، جب کہ آج مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری سے ملاقات کے لئے کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، جب کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی۔

The post مولانا فضل الرحمان کی  آصف علی زرداری سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dBkYRf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...