فواد چوہدری کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 16 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سمیع اللہ ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواستر گزار کا موقف ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

 

The post فواد چوہدری کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37G1fij

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...