پنجاب سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن اقوام متحدہ مشن پر روانہ

 لاہور: پنجاب سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن یو این مشن کے لئے روانہ ہوگئیں۔

لیڈی ٹریفک وارڈن سلمہ عبدالغنی پاکستان پولیس کی طرف سے سوڈان میں نمائندگی کریں گی۔ سی ٹی او سید حماد عابد نے لیڈی وارڈن کو ریلیو کردیا، لاہور پولیس سے لیڈی وارڈن سلمہ عبدالغنی اور ڈی ایس پی محمد خان یو این مشن میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی پولیس نو سال بعد یو این مشن میں شرکت کررہی ہے۔ ملک بھر سے 361 افسران یو این مشن کےلئے منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب سے 12 جبکہ ملک کے دیگر علاقوں سے 27 افسران سوڈان مشن پر جارہے ہیں۔

سی ٹی او سید حماد عابد نے کہا کہ لیڈی وارڈن سلمہ کی یو این مشن میں تعیناتی پوری فورس کےلئے اعزاز کی بات ہے، سٹی ٹریفک پولیس میں خواتین بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

The post پنجاب سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن اقوام متحدہ مشن پر روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jpB161

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...