صدر کی مینگو ڈپلومیسی، شہزادہ چارلس کو پاکستانی آموں کا گرویدہ بنادیا

 اسلام آباد:  شہزادہ چارلس نے آموں کا تحفہ بھجوانے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے آموں کو تحفہ موصول ہونے پر  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی۔

شہزادہ چارلس نے لکھا کہ آموں کا تحفہ بھجوانے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں۔میں اور میری بیوی آموں کے اس شان دار تحفے کے معترف ہیں۔

واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مختلف ممالک کے سربراہان کو آم تحفے میں بھجوائے تھے۔

The post صدر کی مینگو ڈپلومیسی، شہزادہ چارلس کو پاکستانی آموں کا گرویدہ بنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jCgn3x

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...