پناہ گاہوں سے بڑی تعداد میں بے گھر، مزدور، مسافر مستفید ہونے لگے

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے قائم پناہ گاہوں سے بڑی تعداد میں بے گھر، مزدور، مسافر اور بے روزگار افراد مستفید ہونے لگے۔

اسلام آباد میں قائم پانچ پناہ گاہوں میں اب تک77ہزار سے زائد افراد دو وقت کی روٹی سے مستفید ہوچکے جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد ان پناہ گاہوں میں رات قیام کرچکے، ان پناہ گاہوں میں یومیہ 400 افراد کیلئے رات کا کھانا جبکہ 100 افراد کو رات قیام و صبح ناشتہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایک پناہ گاہ کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ 4 کروڑ 60 لاکھ لگایا گیا ہے جس میں سے فکسڈ و کیپیٹل کاسٹ 1 کروڑ 3لاکھ 55 ہزار جبکہ آپریشنل و رننگ کاسٹ 3 کروڑ 56 لاکھ 45 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

پاکستان بیت المال کی ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن، پشاور موڑ، بھارہ کہو، ترلائی و سبزی منڈی میں قائم 5 پناہ گاہوں میں اب تک مجموعی طور پر 77 ہزار سے زائد بے گھر، مزدور، مسافر ، طلباء اور بے روزگار افراد طعام کرچکے ہیں۔

The post پناہ گاہوں سے بڑی تعداد میں بے گھر، مزدور، مسافر مستفید ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jEpXCO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...