اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوہاٹ روڈ پر کارروائی، ڈیڑھ ارب کی منشیات برآمد

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جینس نے کوہاٹ روڈ پر بڑی کاروائی کے دوران 1722 کلو منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جینس ونگ کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی کھیپ ملک کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کے لیے پہنچائی جارہی ہے، جس پر کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گی جس میں بظاہر سیب کے پیکٹس لائے جارہے تھے، تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سیب کے پیکٹس میں منشیات چھپائی گی ہے۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 1722 کلوگرام ہے ، جس کو تاریخی ریکوری ظاہر کیا جارہا ہے، برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ڈیڑھ ار ب روپے ہیں، اے این ایف ذرائع کے مطابق کاروائی میں چار ملزمان خیال مٹ شاہ، خیال محمد، عطا اللہ اور احسان اللہ کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

The post اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوہاٹ روڈ پر کارروائی، ڈیڑھ ارب کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IKliBT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...