سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکی داماں کی یہ حکائت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

واضح رہے کہ کیپٹن 19 جنوری کو کراچی میں پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کیا تھا تاہم یہ خبریں آئیں کہ ایسا کرنے کے لیے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا، واقعے کے بعد سندھ پولیس کی اعلی ترین قیادت نے چھٹیوں کی درخواست دے دی تھی تاہم آرمی چیف کے نوٹس لینے اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد آئی جی سندھ سمیت دیگر نے یہ فیصلہ موخر کردیا۔

The post سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37of98I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...