کراچی میں دوسرے روز بھی دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی پر دھماکا ہوا ہے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکا دو منزلہ عمارت میں  ہوا۔ دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا، تاہم دھماکے نوعیت کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موٹر سائیکل دھماکے میں 6 افراد زخمی

پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جب کہ دھماکے کے زخمیوں کو پٹیل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتییجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

 

The post کراچی میں دوسرے روز بھی دھماکا، متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kl3E5I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...