اسلام آباد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 132 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز سامنے آنے والے کوروناکے نئے کیسز میں 87 مرد اور 45 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17996ہوگئی ہے جن میں سے 16680مریض صحتیاب ہوچکے۔ اسلام آباد میں اب تک کوروناسے مجموعی طور پر 194 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1039 ہیں۔

The post اسلام آباد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T6WF4h

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...