کوٹری میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3 مزدور جاں بحق

جامشورو: نوری آباد سری لنک روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوٹری کے علاقے نوری آباد سری لنک روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے  موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت  25سالہ مجید پالاری، 29 سالہ ندیم پالاری اور 26 سالہ شیر حسین پالاری سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کلو کوہر حب کان حاجی پالاری گوٹھ نوری آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، تینوں افراد مزدوری کرکے واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جامشورو پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔

 

The post کوٹری میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m1eRc3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...