بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے جب کہ ملک کے 2 سینیئر وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کو ’را‘ کے حاضر سروس دہشت گرد کل بھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ آج کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کیلیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سماعت کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں، صرف وکلا، متعلقہ عملہ، سائلین اور میڈیا کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

2 سینیئر وکلا کی عدالتی معاونت سے معذرت

2 سینیئر وکلا مخدوم علی خان اور عابد حسن منٹو نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی۔ عابد حسن منٹو نے خراب صحت جب کہ مخدوم علی خان نے پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

عابد حسن منٹو نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ عدالت نے معاون مقرر کیا، کچھ سال قبل وکالت سے ریٹائر ہوچکا ہوں، اپنی عمر اور جسمانی کمزوری کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالتی معاون کرنا میرے لیے باعث فخر ہے تاہم پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر عدالتی معاونت نہیں کرسکتا۔

The post بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Gl7qxe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...