گورنرپنجاب کا (ن) لیگ قائدین کے خلاف مقدمے کےمدعی سے لاتعلقی کا اظہار

 لاہور: گورنر ہاوَس پنجاب نے (ن) لیگ قائدین کے خلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں، ان کی جانب سے مخالفین کے خلاف مقدمے یا اس کی حوصلہ افزائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان گورنر ہاوَس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کے لیے آنے والوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post گورنرپنجاب کا (ن) لیگ قائدین کے خلاف مقدمے کےمدعی سے لاتعلقی کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30EgvIb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...