غداری کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے بانٹنے شروع کیے تھے، شہباز گل

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ غداری اور اسلام کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ غداری اور مسلمان کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کو ریاست کے لیے خطرہ اورعمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، سپریم کورٹ آکر پیپلز پارٹی کی حکومت اورقومی سلامتی پر حملہ کیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر بھارتی اور یہودیوں سے فنڈز لینے کا فارن فنڈنگ کیس، دوسروں پرغداری کے الزامات اور خود بغیر ویزا جندال سےخفیہ ملاقاتیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے بجائے جندال کے گھر جانا اور نیپال میں مودی سےخفیہ ملاقات، یہ سب کیا تھا؟ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

The post غداری کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے بانٹنے شروع کیے تھے، شہباز گل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30CtlqB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...