اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو کمزور کیا جائے تاہم ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے جب کہ پاکستان کے فیصلے اب باہر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی جب کہ نوازشریف اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے تاہم پاکستان کے خلاف کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، بھارت کی کوشش ہے پاکستان میں بدامنی پیدا ہو لیکن پاکستان بنانا ریپبلک نہیں۔
The post نوازشریف واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jyTcqQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box